پشاورمیں یوم تاسیس پنڈال سجا دیا، حکومت جلسہ روک کر دکھائے، پی پی

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) پشاورمیں یوم تاسیس

Journalist Imran Rasheed

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (آج) منگل کو

54 واں یوم تاسیس منا رہی ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد عوام کو درپیش مسائل کے حل

کیلئے رکھی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے تمام صوبوں میں یوم تاسیس منانے کا

فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو جلسے کی

اجازت دیدی، لیکن ہمیں جلسہ کرنیکی اجازت نہیں دی گئی، انتظامی افسر ریاست

کے ملازم ہیں، پی ٹی آئی کے نہیں، یہ انتخابی جلسہ نہیں بلکہ یوم تاسیس کا جلسہ

ہے۔ وفاقی حکومت گرانے کیلئے تمام آئینی و قانونی راستے اپنانے کیلئے تیار ہیں،

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قدم بڑھائیں توعمران حکومت گر جائے گی-

=-،-= پی ٹی آئی جھوٹوں کی پارٹی عمران خان سربراہ، پی پی رہنماء

پی ڈی ایم تو ہم نے بنائی، ہم نے اسے نہیں چھوڑا، پی ڈی ایم اب پیپلز پارٹی اور

اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم نہیں، پیپلز پارٹی نے کام کیے تو اسے بار بار ووٹ

ملتے ہیں، پی ٹی آئی جھوٹوں کی پارٹی اورعمران خان ان کا سربراہ ہے، تعمیرات

میں خلاف ورزیاں ہو جاتی ہیں، اسلام آباد میں ایسی عمارات ریگولرائز ہو جاتی

ہیں، سندھ میں ایم کیو ایم نے غیر قانونی تعمیرات کیں، انہیں ریگولر کرنے کی

اجازت دی جائے، سندھ میں نسلہ ٹاورجیسی کارروائیوں سے ہزاروں لوگ بے

روزگار ہو جائیں گے، سپریم کورٹ ایسی عمارات کو ریگولرائز کرنے کیلئے

کمیشن بنائے۔ پشاور میں ارباب عالمگیر کی رہائشگاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل

نیئر حیسن بخاری، سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی، پیپلزپارٹی کے مرکزی

ترجمان فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر نجم الدین خان، عاصمہ عالمگیر و دیگر

نے کیا۔

=-،-= ہمارے موقف پر عمل میں اپوزیشن کا فائدہ،نیر بخاری

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے کہا ملک کو جن مسائل کا

سامنا 1967ء میں تھا آج بھی صورتحال ویسی ہی ہے، ہم اقتدار میں آئیں گے تو

نوکریاں دیں گے، انہوں نے کہا ہمارے موقف کی وجہ سے اپوزیشن کو کامیابیاں

ملیں اور یہ ہمارے ایجنڈے پرعمل کریں تو سب کو فائدہ ہو گا، پیپلزپارٹی کا مقابلہ

کوئی پارٹی نہیں کر سکتی، عمران حکومت یوٹرن ماسٹر ہے جس کا مطلب وعدہ

خلافی اور گناہ ہے۔ اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ

پشاور میں بی آرٹی چل رہی ہے، لیکن ٹریفک جام ہے، کراچی پختونوں کا شہر

ہے، اس میں بسنے والوں کے لیے کام کر رہے ہیں، کراچی دنیا کا چھٹا بڑا شہر

ہے، جس میں مسائل تو ہوں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں خوف کی فضا

قائم تھی، لیکن آج لوگ آزادانہ طور پر پارٹیاں تبدیل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ

گندم کی پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے اوربحران کا ذمہ دار سندھ کو قرار دیا جاتا

ہے۔ ہم پرالزام ہے کہ ہم نے تین شوگر ملوں کی کرشنگ بند کرائی، ہمیں بتائیں

تاکہ ایکشن لیں، اب ملک میں یوریا کا بحران آنے والا ہے، ان کے اے ٹی ایمز

مافیاز ہیں جو بحران پر بحران پیدا کرتے ہیں، عمران خان کا اپنا ذریعہ روزگار

کیا ہے۔؟

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر نجم الدین خان،

عاصمہ عالمگیر و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز

پارٹی (آج) منگل کو 54 واں یوم تاسیس منا رہی ہے، پشاور انتظامیہ صوبائی

حکومت کی جانبدار بن کر جلسے کی اجازت دے یا نہ دے یوم تاسیس کا جلسہ ہو

کر رہے گا، جیالوں نے پنڈال سجا دیا ہے، دیکھتے ہیں خیبر پختونخوا پی ٹی آئی

کی حکومت ہمیں عوام کیساتھ یوم تاسیس کیسے نہیں منانے دیتی- انہوں نے مزید

کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے اور

تحریک انصاف کی حکومت کو للکاریں گے، عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے-

مستقبل کا ایجنڈا بتائیں گے-

پشاورمیں یوم تاسیس ، پشاورمیں یوم تاسیس ، پشاورمیں یوم تاسیس

پشاورمیں یوم تاسیس ، پشاورمیں یوم تاسیس ، پشاورمیں یوم تاسیس

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: