پشاوراور ہنگو میں غیرت کے نام پر 2 خاندان برباد

پشاوراور ہنگو میں غیرت کے نام پر 2 خاندان برباد

Spread the love

پشاور( آئی آر خان سے) پشاوراور ہنگو میں

پشاور میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بھائی اور بھاوج جبکہ ہنگو میں

شوہر نے بیوی اور بھائی کو قتل کردیاپہلا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے داد

زئی میں پیش آیا داود زئی پولیس اسٹیشن میں مقتول کے دوسرے بھائی عبیداللہ

شاہ ولد خان شاہ نے بھائی اور بھاوج کے قتل کی داویداری اپنے تیسرے ملزم

بھائی پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم صفی اللہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر

شک تھا، اس حوالے سے اس نے کئی مرتبہ ملزم نے اپنے مقتول بھائی اسرار

علی شاہ سے بات بھی کی تاہم پیر کی علی الصبح صفی اللہ کی ایک بار پھر اپنے

بھائی اور بھابھی سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم دونوں کو فائرنگ کرکے

موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہوگیا اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ

جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری

کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ضلع ہنگو دوابہ کے علاقہ درسمند میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے

اپنی بیوی اور بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شبیب اللہ

بیوی مسماۃ (ع) کو ذود کوب کررہا تھا، جس پر بھائی شکیل نے بھابھی

کو مارنے سے منع کیا، تاہم ملزم نے طیش میں آ کر کلاشنکوف سے فائرنگ

کر کے اپنے بھائی شکیل اور بیوی مسماۃ (ع) کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد

ملزم جائے واردات سے جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔ پولیس پارٹی نے ملزم

کا تعاقب کرتے ہوئے جنگل میں ملزم شبیب اللہ کو گرفتار کر کے اس کے

قبضے سے ایک عدد پستول اور آلہ قتل کلاشنکوف برامد کر لیا، ایس ایچ او نے

مزید بتایا کہ مقتولہ مسماۃ (ع) کے والد ایوب نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا

کہ تنازع پانی کے ہینڈ پمپ پر پیش آیا تھا- مقتولہ کے والد نے اپنے داماد شبیب

اللہ پر قتل کے دعویداری کر دی ہے، پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ غیرت کے

نام پر دوہرے قتل کی واردات بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی گرفتار

ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پشاوراور ہنگو میں ، پشاوراور ہنگو میں ، پشاوراور ہنگو میں ، پشاوراور ہنگو میں

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply