281

پشاور، خیبر میڈیکل کالج کے فائنل ائیر کے طالبعلم نے خود کشی کرلی

Spread the love

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم تحسین انجم نے خود کشی کرلی،تفصیلات کے مطا بق مردان کے رہائشی خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم کی خود کشی پر تاحال کسی نے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا، یونیورسٹی کے ڈین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبعلم کی خودکشی کی وجہ ذہنی تنائو لگتی ہے تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تحسین کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی جس میں لکھا تھا کہ میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کیے جائیں،پولیس کے مطابق تحسین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ تحسین کو کوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں تھا جب کہ تحسین کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاہم فائنل انٹرنل امتحان میں کم نمبرلینا خودکشی کی وجہ ہوسکتی ہے،اطلاعات کے مطابق تحسین نے رات گئے اپنے کمرے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

Leave a Reply