پشاور، خونی نالہ کئی معصوم جانیں نگل گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور خونی نالہ

پشاور (عمران رشید)یشاور کے گنجان آباد علاقے مدینہ کالونی میں گندگی کے ڈھیر لگ کے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے خواب دیکھنے والی حکومت تاحال شہری علاقوں کو بھی بنیادی سہولیات نہ پہنچا سکیں.

اولڈ حاجی کیمپ کے شہری علاقے مدینہ کالونی میں نکاسی آپ کانالا شہریوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے مختلف واقعات میں کئی بچے ڈوب کر جاں بحق اور شدید زخمی یا معزور ہوۓ۔

نالہ ہر وقت گندگی سے اٹا رہتا ہے بارش ہونے کی صورت میں نالے کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے کئی بار لوگ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں اور قریب واقعہ لوگوں کے گھروں کی بنیادیں بھی خراب ہو رہی ہیں۔
عوامی حلقوں کی شکایات کے باوجود انتظامیہ مسئلے کو سیاسی رنگ دیے ہوئے ہے.

جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیروں سے اٹھنے والا تعفن اہل علاقہ کو گھیرے ہوئے ہے مچھروں کی بہتات کے باعث بچوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے پورے علاقے میں بجلی کی کوئی سلامت تار میسر نہیں جبکہ ٹرانسفارمرز کے لنک کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں موجود قیمتی الیکٹرانکس اشیاء ناکارہ ہونا آۓ روز کا معمول بن چکا ہے۔

مکینوں کے مطابق کئی بار انتظامیہ کو شکایات حکومت سے مسائل کے حل کی اپیل بھی کی گئی مگر کوئی حکومتی نمائندہ یا ادارہ اس جانب توجہ دینے سے قاصر ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

مدینہ کالونی کے رہائشیوں نے وزیراعلی کے پی کے محمود خان چیف سیکرٹری کاظم نیاز اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مدینہ کالونی کے مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر غریب عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہوگی۔

پشاور خونی نالہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply