0

پشاور،خواتین تعلیمی اداروں کے مابین مہندی،کوکنگ اورموسیقی کے مقابلے

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں منعقدہ خواتین تعلیمی اداروں کے مابین مہندی اور کوکنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

مہندی کے مقابلے گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات جبکہ کوکنگ کے مقابلے گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہار کی طالبات نے جیت لئے۔

گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہارمیں ضلع پشاور کی سطح پر خواتین کالجزکے مابین منعقدہ دوروزہ کوکنگ اور مہندی کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،

گورنمنٹ گرلز سٹی کالج گلبہار،گورنمنٹ گرلزکالج ،نحقی گورنمنٹ گرلز سائیر سیکنڈری سکول لیڈی گرفتھ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ ،پشاور ماڈ ل ڈگری کالج اور شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے بھر پور اندازمیں حصہ لیا۔

ہاتھوں پر مہندی سجانے کے مقابلے میں گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ کالج کی طالبات نے بہترین ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،

گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی اور گرلز ڈگری کالج باچاخان کی طالبات کو مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹہرائی گئی،

اسی طرح کوکنگ کے مقابلوں میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج کی طالبات نے کھاناپکھانے کا شاندار مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی،

گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ کالج نے دوسری اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج بحقی کی طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس موقع پر طالبات کی تفریح کیلئے میوزیکل چیئر کامقابلہ منعقد کرایاگیا،جس میں گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار نے پہلی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی نے دوسری پوزیشن جیت لی۔

Leave a Reply