0

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا گائوں بدر

Spread the love

پسند کی شادی کرنے پر وڈیرے نے پنجایت کرکے جوڑے کو گائوں بدر کردیا تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے تھانہ کوٹ سبزل کے علاقے چک 264کے رہائشی جوڑے سائتی اور لالو تھوری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا انہوں نے گھوٹکی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد برادری کے بااثرشخص چوہان تھوری نے پنچائت بلا کرانہیں سیاہ کاری کا الزام دیکر مبینہ قتل کرنے کا حکم دیتے ہوئے گاوں بدرکرنے کا حکم دیا .

بااثر پنچائتوں نظروتھوری،مورو تھوری،پریتم تھوری،پپو تھوری،مچھروتھوری نے پنچائت کے حکم پر ان کے گھرپر سامان سمیت قبضہ کرکہ انہیں گاوں بدر کر دیا،جس کی وجہ سے وہ دربدر ہیں اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،انہوں نے ڈی پی او رحیم یارخان سے اپیل کی کہ بااثر پنچائتیوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

Leave a Reply