پسماندہ علاقے کے لوگ

پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں،عثمان بزدار

Spread the love

پسماندہ علاقے کے لوگ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)’’شکریہ بیٹا……جیتے رہو‘‘بزرگ خاتون کی وزیراعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران دعائیں۔ بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیر

اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال کیا۔

بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار

نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی

احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں اور گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ’’عثمان بزدار تیکو وزیر اعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے‘‘۔ ’’تینوں رب دیاں رکھاں‘‘۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں۔ آپ

کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ

علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں اور عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔وزیراعلیٰ

عثمان بزدار نے کہا کہ میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔

پسماندہ علاقے کے لوگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply