Joe Biden

صدر بائیڈن امریکہ میں پری سکول تعلیم مفت کرنے کیلئے تیار

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) پری سکول تعلیم مفت

امریکی صدر جوبائیڈن امریکہ میں پری سکول تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرنے جا

رہے ہیں جس سے تین سے چار سال کی عمر کے پچاس لاکھ بچے مستفید ہوں

گے اور اس مقصد کے لئے دو سو ارب ڈالر کا فنڈ فراہم ہو گا۔ وہ روایت کے

مطابق کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ ” سٹیٹ آف

یونین“ خطاب کریں گے۔ اس خطاب میں وہ پہلی مرتبہ اپنے ترقیاتی منصوبوں کے

حوالے سے کانگریس کو اعتماد میں لیں گے جس کے دوران وہ اپنے ” امریکن

فیملیز پلان“ کی تفصیلات بیان کرینگے جن میں پری سکول مفت تعلیم کا فنڈ بھی

شامل ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جو بائیڈن انتظامیہ کے مطابق پری سکول تعلیم کے لئے فنڈ کی فراہمی سے اوسط

خاندان کو سالانہ تیرہ ہزار ڈالر کی بچت ہو گی۔ صدر بائیڈن ” انسانی انفرا

سٹرکچر“ کی تشکیل کے لئے دس کھرب ڈالر سے زائد فنڈ مختص کرنے کے

اپنے منصوبے سے بھی کانگریس کو آگاہ کریں گے جس میں چائلڈ کیئر، ہیلتھ

کیئر، تعلیم اور دیگر سہولتیں شامل ہیں جن سے عام شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ترقی پسند ڈیموکریٹس کا ایک گروپ صدر کی تقریر سے

قبل وائٹ ہاﺅس جا کر اس منصوبے میں چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کو مستقل بنانے پر

زور دیگا۔ کووڈ-19 کے مخصوص حالات کے تحت صدر نے تین سو ڈالر ماہوار

کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply