sachi kahaniya jtnonline2

پریمیی جوڑا اور ان کی 20 روزہ ازدواجی زندگی، دُلہن کے سفاک رشتہ دار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن سچی کہانیاں) پریمیی جوڑا ازدواجی زندگی

صوبہ پنجاب کے شہر سانگلہ ہل میں ہوا محبت کی شادی کا خوفناک انجام، جبکہ

نارنگ منڈی میں شادی ہی کے روز گھر میں گھس کر اغواء کر لی گئی پیا گھر

سدھارنے کی منتظر دلہن، بچانے کی کوشش میں دو افراد میں زخمی ہو کر ہسپتال

جا پہنچے-

=—= عمران شکیلہ نے کی شادی، بھائی ہوئے غیرت نے نام پر آپے سے باہر

ان دونوں سچے واقعات کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ لاہور کے نواہی گاؤں اتو

کے اعوان کے رہائشی عمران نے بیس روز قبل شکیلہ سے پسند کی شادی کی اور

وہ سانگلاہل کے نواحی گاؤں چک 42 میں اپنے بہنوئی کے پاس آ کر رہنے لگے

مگر گزشتہ رات کو لڑکی شکیلہ کے تین بھائیوں اکرام، صدام اور عدنان اور دو

دیگر نامعلوم افراد نے عمران کے بہنوئی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ

کر کے پریمی جوڑے عمران اور شکیلہ کو موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار کر

فرار ہو گئے-

=—= پریمیی جوڑا ہوا منوں مٹی تلے دفن، والدین کی زندگی بنی اجیرن

انتہائی اندوہناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر

پریمی جوڑے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیں

اور مقتول عمران کی بہن سلمیٰ الطاف کی مدعیت میں مقتولہ لڑکی کے تینوں

بھائیوں سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے بعد ازاں مقتول پریمی جوڑے

کی میتیں ورثاء کے حوالے کردیں جنہیں اشک بار آنکھوں کیساتھ منوں مٹی تلے

دفنا دیا گیا-

=—= رشتے کے تنازع نے عزت، غیرت کا کیا خون، دلہن شادی کے روز اغواء

صوبہ پنجاب ہی کے شہر نارنگ منڈی کے صدر بازار سے ملحقہ شاہ سٹریٹ میں

مسلح افراد نے شادی والے گھر میں دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے

دلہن کو اغواء کر کے لے گئے، واقعہ کے بعد پورے شہر میں خوف و ہراس تو

پھیل گیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ آگے کیا ہوتا ہے اسکا انتظار ہے-

=—= خوشیوں سے چہکتا گھر پل بھر میں بنا ماتم کدہ

واقعہ کی تفصیل کچھ یوں رپورٹ کی گئی ہے کہ رانا مدثر ایڈووکیٹ کی کزن

(الف) کی اتوار کے روز شادی طے تھی اورمہمان آئے ہوئے تھے قہقوں میں

ڈھول کی تھاپ کر سکھیاں، عزیز رشتہ دار لڑکیاں اور خواتین رقص میں مہو تھی

کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے

ہستے مسکراتے گھر کی خوشیاں غارت کر دیں، ہمسایہ نذیر چوڑیاں والا اور رانا

مدثر ایڈووکیٹ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان اسلحہ کے زور پردلہن بنی (الف)

کو زبر دستی اٹھا کر اسلحہ لہراتے ہوئے ساتھ لے گئے، والدین، رشتہ دار، عزیز

اقارب، محلے دار دیکھتے رہ گئے-

=—= مقامی پولیس اغواء کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے پُر عزم

نارنگ منڈی میں المناک واقعہ کے رونما ہونے کی پہلی کڑی یہ سامنے آئی ہے کہ

دوشیزہ الف کے رشتہ کے تنازع پر شاہدرہ کے رہائشی قریبی عزیزوں نے اغواء

کر کے حوا کی بیٹی کی زندگی تباہ کر دی، پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر رکھا

ہے اور کہنا ہے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

پریمیی جوڑا ازدواجی زندگی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply