گیارہ خوش نصیب کون؟، پریمیئم پرائز بانڈز ہولڈرز کیلئے آج بڑا دن

گیارہ خوش نصیب کون؟، پریمیئم پرائز بانڈز ہولڈرز کیلئے آج بڑا دن

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پریمیئم پرائز بانڈز ہولڈرز

پچیس اور چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز ہولڈرز کے لئے طویل انتظار

کے بعد آج ایک اور بڑا دن، کون گیارہ خوش نصیب بنیں گے کروڑ پتی اور کون

ٹھہریں گے دونوں انعامی بانڈز ہولڈرز میں سے 1365 بنیں گے لکھ پتی-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات کے مطابق 25 اور 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈز کی قرعہ

اندازی آج بروز جمعرات 10 جون کو ہونے جار رہی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ نیشنل

سیونگز کے مطابق 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کا پہلا انعام 3 کروڑ

روپے کے دو انعامات، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے پانچ انعامات، جبکہ

تیسرا انعام 3 لاکھ روپے کے سات سو انعامات ہیں۔ 40 ہزار روپے کے پریمیئم

پرائزبانڈ کا پہلا انعام 8 کروڑ روپے ایک، دوسرا انعام 3 کروڑ روپے کے تین

انعامات، جبکہ تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 660 انعامات ہیں۔ جو قرعہ اندازی

کے بعد خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے، یاد رہے کہ 40 ہزار مالیت کے

پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 مارچ کو ہوئی تھی ۔

=–= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ حکومتی منصوبے
———————————————————————————————-

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت

روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ

دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-

جبکہ سب سے محفوظ ترین سرمایہ کاری قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری

کردہ مختلف مالیت کے انعامی بانڈز کی خریداری ہے، کیونکہ قرعہ اندازی میں

انعام نکلنے کے مواقع میسر ہونے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت ان بانڈز کو کسی

بھی وقت مرکزی بینک میں جمع کرا کے بدلے میں اپنی رقم واپس کی لی جا سکتی

ہے-

پریمیئم پرائز بانڈز ہولڈرز ، پریمیئم پرائز بانڈز ہولڈرز

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply