پریانکا چوپڑا کی معذرت، شلپا شیٹی اور راج کندار میں جلد طلاق کی پیشگوئی

پریانکا چوپڑا کی معذرت، شلپا شیٹی اور راج کندار میں جلد طلاق کی پیشگوئی

Spread the love

لندن، نئی دہلی (جے ٹی این شوبز نیوز) پریانکا چوپڑا کی معذرت

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے وسیع پیمانے پر تنقید کے بعد رئیلٹی

شو دا یکٹیوسٹ میں شرکت کرنے پر معافی مانگ لی۔ دا ایکٹیوسٹ ایک رئیلٹی

شو ہے جس پر ایکٹیوازم اور مقابلے کو یکجا کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت

تنقید کی گئی تھی۔ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق 5 اقساط پر مشتمل مقابلے پر

تنقید کے بعد اب یہ صرف ایک دستاویزی فلم پر مشتمل ہو گا۔ دا ایکٹیوسٹ کے

کچھ مناظر کی شوٹنگ پہلے ہی کی جا چکی تھی، لیکن اب ڈاکیومنٹری کے نئے

ورژن فلمبندی کو ازسرنو شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ مذکورہ شو جس میں

پریانکا چوپڑا، جولیان ہو اور اشر کو بطور ججز منتخب کیا گیا تھا کو ایکٹیوزم

کو گلیمرائز کرنے اور اسے سرمایہ دارانہ کوشش میں تبدیل کرنے پر شدید تنقید

کا سامنا ہوا۔ جس کے بعد سی بی ایس گلوبل سٹیزن اور لائیو نیشن نے ایک

مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں شو کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے

منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بیان میں کہا گیا کہ ” دا ایکٹوسٹ ” کو وسیع پیمانے پر موجود ناظرین کو

ایکٹیوسٹس کے عزائم، طویل گھنٹے اور ہنرمندی دکھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا

تھا جو وہ دنیا کو بدلنے میں صرف کرتے ہیں، اور امید کی گئی تھی کہ دوسروں

کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں گے۔ تاہم ، بظاہر شو کے جس فارمیٹ کا

اعلان کیا گیا ہے وہ ان اہم کاموں سے دور ہے جو یہ ناقابل یقین کارکن ہر روز

اپنی کمیونیٹیز میں کرتے ہیں، عالمی تبدیلی کی ترغیب مقابلہ نہیں ہے بلکہ اس

کے لیے عالمی کوشش کی ضرورت ہے۔ مزید کہا گیا کہ نتیجتا ہم مسابقتی

عناصر کو ہٹانے کے لیے فارمیٹ تبدیل کرتے ہوئے اسے ایک پرائم ٹائم

ڈاکیومنٹری اسپیشل میں تبدیل کررہے ہیں۔ اس دستاویزی فلم کی ریلیز کے لیے

نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ مذکورہ اعلان کے بعد بولی وڈ اداکارہ پریانکا

چوپڑا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے دا ایکٹیوسٹ پر ہونیوالی تنقید کا

جواب دیتے ہوئے اس شو کا حصہ بننے پر معافی مانگی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دوسری جانب فلمی ناقد اور بھارتی اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے

کی جانب سے معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی ازدواجی زندگی ختم ہونے

سے متعلق اہم پیشگوئی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے آر کے نے شلپا

شیٹی کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں فحش فلموں

کے کیس میں گرفتار اپنے شوہر راج کندرا سے طلاق لے لیں گی۔ فلمی ناقد کی

جانب سے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں اداکارہ

سے متعلق یہ بڑی اور اہم پیشگوئی کی گئی۔ اس سے قبل کے آر کے اداکارہ

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی بھی پیشگوئی کر چکے ہیں۔ خیال

رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو جولائی میں فحش فلمیں بنانے

کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ

انہیں شوہر کے اس بزنس کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔

پریانکا چوپڑا کی معذرت ، پریانکا چوپڑا کی معذرت ، پریانکا چوپڑا کی معذرت

Leave a Reply