توہینِ مذہب سیالکوٹ قتل

پریانتھا کمارا کی میت پورے سرکاری اعزازکیساتھ کولمبوروانہ

Spread the love

پریانتھا کمارا کی میت

لاہور،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے

سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا روانہ کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن شہری کی

ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کردی گئی ، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز

یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر

محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر انسانی حقوق اعجاز عا لم آگسٹن نے سری لنکن شہری پریانتھا

کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود

تھے۔دوسری طرف سری لنکن ھائی کمشنر موہن وجے وکرمہ نے کہاہے حکومت پاکستان نے

سیالکوٹ واقعہ پر فوری ایکشن کیا، حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں، اس واقعہ سے پاکستان اور

سری لنکا کے تعلقات میں فرق نہیں پڑیگا،دونوں ممالک پرانے دوست ہیں، دوستانہ تعلقات جاری رہیں

گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے وفدجس نے اسلام

آباد میں قائم سری لنکن ایمبیسی پہنچ کر سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے بہیمانہ قتل پر رنج و غم

کے اظہار کیساتھ سری لنکن حکام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد

کی قیادت جنرل ر خالد نعیم لودھی نے کی ،وفد میں شاہد یوسف،سلیمان ملک،شنیلا روتھ ،مصدق

گھمن،راجا منصور خان،بریگیڈئیر سیمسن سائمن ،ارشد داد،کرنل ر امان اﷲ،ڈاکٹر طلعت انور بھی

شامل تھے ۔اس موقع پرپی ٹی آئی وفد نے کہا سری لنکن منیجر کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک

ہے،پاکستانی قوم اس واقعہ پر بہت دکھی ہے،الفاظ میں اس دکھ کا اظہار کرنا ممکن نہیں،پاکستانی

قوم،حکومت اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور سری لنکاکو اپنے بہت قریب سمجھتی ہے۔

ادھروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکن ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور ہائی

کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر بتایا سیالکوٹ فیکٹری واقعہ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے

افسوسناک واقعے پراپنی ،حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کی، افسوس اور دکھ کا

اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہم سب پریانتھا کماراکی افسوسناک موت پر سوگواراورلواحقین کے غم میں

برابر کے شریک ہیں،سانحہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں

لائینگے، واقعے میں ملوث کسی بھی شخص سے رعایت نہیں برتی جائیگی،بلکہ تمام مجرموں کو

حکومت مثالی سزا دلائیگی۔اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر

حکومت اور پاکستانی عوام کے ردعمل پر بہت مطمئن ، افسوسناک حادثے پر عوام کے جذبات کو

قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقا ت انتہائی دیرینہ ہیں،حالیہ واقعے سے

متاثر نہیں ہونگے۔ نعش سرکاری اعزاز کیساتھ سری لنکا رخصت کرنے پر حکومت پاکستان کے

مشکور ہیں۔یاد رہے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین

نے تشددکانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔

سیالکوٹ واقعہ، پولیس کے چھاپے جاری،مزید7ملزم گرفتار

سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری کی ہلاکت پر پنجاب پولیس کا ملزمان

کیخلاف کریک ڈاون اورگرفتار ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے کہا ہے اب تک

131 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ زیرحراست افراد میں سے 26 ملزمان کا مرکزی کرادر سامنے آیا

ہے، اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملو ث افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب وزیر

اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا

ہے سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری پراسکیوشن کو

کیس کی مکمل پیروی کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔

پر تشدد ویڈیوز شیئر نہ کی جائیں، پریانتھا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

سیالکوٹ میں درندگی اور سفاکیت کی بھینٹ چڑھنے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے

بھائی نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے بھائی پر ہونیوا لے تشدد اور ظلم کی ویڈیوز اور

تصاویر شیئر کرنا بند کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پر مقتول یانتھا کے بھائی نے اپنے بیان میں

کہا سوشل میڈیا پر ان کے بھائی کے قتل کی ویڈیوز سے ان کے خاندان، خاص طور پر پریانتھا کی

اہلیہ اور اْن کے دونوں بچے صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں ،لہٰذا ایسا نہ کریں۔انہوں نے سوشل

نیٹ ورکنگ سائٹس کے حکام سے بھی اپیل کی کہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے مکمل طور پر

ہٹانے کیلئے کارروائی کی جائے۔

پریانتھا کمارا کی میت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply