پرویز ملک انتقال

مسلم لیگ ن لاہورکے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے

Spread the love

پرویز ملک انتقال

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ، رکن قومی اسمبلی و سابق

وفاقی وزیر پرویز ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ منگل کی صبح دس

بجے ادا کی جائے گی، پرویز ملک کے انتقال کے سوگ میں پنجاب کاتنظیمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا

جبکہ لاہور تنظیم کی سر گرمیاں بھی معطل کر دی گئیں،مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ، صدر

شہباز شریف ،مرکزی نائب صدر شاہدخاقان عباسی ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،نائب صدر مریم

نواز ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،پنجاب کے صدر رانا ثنااﷲ خان، جنرل

سیکرٹری اویس لغاری اوردیگر نے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ

پارٹی ایک وفاداراورمخلص رہنما سے محروم ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر

و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کوگزشتہ روزدل کا دورہ پڑاجس پر انہیں نجی ہسپتال لے جایا گیا

مگروہ جانبر نہ ہو سکے ۔ پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے اور اسی بناء پر انہوں نے لاہور

کی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت بھی کی تھی تاہم قیادت کی ہدایت پر وہ اپنے فرائض سر انجام

دیتے رہے ۔ پرویز ملک کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عزیز وا قارب ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما

اورکارکنان ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ،رہائشگاہ پہنچنے والے کارکنان دہاڑیں مار مار کر روتے

رہے ۔ کارکنا ن کا کہنا تھاکہ پرویز ملک صرف لاہور کے صدر ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے والد کی

طرح تھے اور ان کے انتقال سے ہم یتیم ہو گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پرویز ملک 18 نومبر 1947

کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد آسٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بی ایس سی

انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ پرویز ملک پانچ مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پرویز

ملک 1997 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اب بھی رکن قومی اسمبلی تھے۔

پرویز ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن) کے جانثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔پرویز ملک

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔انہوں نے پارٹی صدر کی ہدایت پر ممتاز

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پرویز ملک کی صاحبزادی کی بیرون ملک سے واپسی پر ان کی نماز جنازہ ادا کی

جائے گی ۔ پرویز ملک کی نماز جنازہ کے لئے آج منگل صبح دس بجے کا وقت مقررکیا گیا ہے جو

ان کی رہائشگاہ 142ای گلبرگ تھری سے ملحقہ کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔ پاکستان مسلم

لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اورصدر شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے

انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک نہایت قابل، وفادار، بہادر،

مخلص رہنما اور نہایت اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے،پرویز ملک ایک مخلص بھائی، دوست

اور ساتھی تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)سے ان کی وابستگی، وفاداری

اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا ،ملک، جمہوریت اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد

رکھا جائے گا،وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی ،اﷲ تعالی مرحوم

کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پارٹی کے دیگر

رہنماؤں شاہدخاقان عباسی ،احسن اقبال ،اسحاق ڈار،مریم نواز ،حمزہ شہباز ،رانا ثنااﷲ خان ،اویس

لغاری ، عطا اﷲ تارڑ،عظمیٰ بخاری ،پرویز رشید،رانا تنویر حسین ،خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلمان

رفیق،رانا مشہوداحمد، میاں مرغوب ، میاں جاوید لطیف، انجینئر خرم دستگیر ،تہمینہ دولتانہ، سائرہ

افضل تارڑ،بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ،برجیس طاہر سمیت دیگر رہنماؤں نے پرویز ملک کے

انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرویز ملک کی ملک ،جمہوریت اور پارٹی کے لئے

خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ اور

قائد نواز شریف کے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے، انہوں نے انتہائی مشکل او رنا مساعد حالات میں

بھی پارٹی کا علم بلند رکھا ۔پرویز ملک کی شخصیت پارٹی میں نہایت ملنسار ، قابل، وفادار، بہادر

اورمخلص رہنما کی حیثیت سے تھی۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ پرویز ملک کے انتقال سے پارٹی نے

ایک نہایت قابل، بااعتماد، اور جانثار ساتھی کھو دیا،وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی کو

ہمیشہ محسوس کیا جائے گا،اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور

لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پرویز ملک کے انتقال کے سوگ میں پنجاب کے تنظیمی اجلاس کو ملتوی

کر دیا گیا جبکہ لاہور تنظیم کی سر گرمیاں بھی معطل کر دی گئیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم

نواز نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ شفیق اور

بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔ انہوں نے کہاکہ پرویز ملک مسلم لیگ

ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کیدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے، میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ

پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اﷲ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار

رحمت میں جگہ دے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر

اپنے دیرینہ ساتھی کے انتقال پر غم سے نڈھال ہو گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ پرویز

ملک اور خواجہ عمران نذیر طویل عرصے سے اکٹھے لاہور تنظیم کی بطور صدر اور جنرل

سیکرٹری ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور جماعت کی جانب سے اس جوڑی کی کارکردگی کو ستائش

کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی

اسمبلی پرویز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پرویز ملک انتہائی سنجیدہ اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے جن کی کمی

مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت

حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے ن

لیگ لاہور کے صدر پرویزملک ایم این اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکل پرویز ملک ایک نہایت اچھے، عجز و

انکسارکا پیکر اور خلق خدا کا بھلا کرنے والے رحم دل انسان تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری

فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک پرویز کی رحلت کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ اپنے بیان میں ملک پرویز

کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتہائی نفیس ملنسار اور محبت کرنیوالے شخص

تھے۔

پرویز ملک انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply