پرویز مشرف کا2 منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کاانکشاف،عدالت کا اظہار برہمی

Spread the love

انسداد دہشت گردی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے 2 منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے انکشاف پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 31 اگست 2017 کو بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تھا۔ منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج اصغر خان نے آج بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سابق صدر اور کیس کے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے 2 منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی گئی ہے جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ‘2 بینکوں کے منجمد اکاؤنٹس میں سے رقم کس نے اور کیسے نکلوائی؟۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی دیگر مکمل پراپرٹی اور اکاؤنٹس کی فہرست بھی طلب کرلی۔

Leave a Reply