پرویز خٹک کیساتھ صلح ہو گئی، سیاسی راستے جُدا ہیں، لیاقت خٹک

پرویز خٹک کیساتھ صلح ہو گئی، سیاسی راستے جُدا ہیں، لیاقت خٹک

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) پرویز خٹک کیساتھ صلح

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے کہا ہے وزیر دفاع پرویز خٹک

کیساتھ راضی نامہ ہو گیا ہے، مگر سیاسی راستے جدا ہیں، اگلی بار پی ٹی آئی

کے ٹکٹ پر انتخابات نہیں لڑوں گا، ایک دو روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا

اعلان کروں گا، جو دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ہم بھی انہی دوستوں

کو ساتھ لے کر چلیں گے، احد خان خٹک تحصیل نوشہرہ سے تحصیل الیکشن

لڑیں گے، کارکن تیاریاں شروع کردیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب

نوشہرہ کے علاقہ کنہ خیل میں حسنین خٹک کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے

خطاب اور بعدازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق

تحصل ناظم اور لیاقت خٹک کے فرزند احد خان خٹک، سابق ناظم مانکی شریف

اور لیاقت خٹک کے داماد رحمان خٹک، سابق صدر انجمن تاجران نوشہرہ خالد

خان آفریدی، معتصم بااللہ، ظہور کاکا خیل بھی موجود تھے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

لیاقت خٹک نے اپنے خطاب میں کہا گذشتہ روز اسلام آباد میں ہمارے نوشہرہ

کے قریبی دوستوں نے کے پی کے ہاؤس میں ایک جرگہ منعقد کیا جس میں

میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین راضی نامہ کروایا گیا،

تاہم یہ راضی نامہ خاندانی تھا، اس صلح کا تعلق ہرگز ہماری سیاسی سرگرمیوں

سے نہیں، پہلے کی طرح میرے اور پرویز خٹک کے مابین سیاسی اختلافات

جاری رہیں گے، سیاسی راہیں ہم دونوں بھائیوں کے پہلے کی طرح جدا جدا ہیں،

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی

ارادہ نہیں، کیونکہ ہم نے تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں، لیاقت

خٹک کارکنوں اور نوشہرہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو

روز میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، تاہم اس سے پہلے اپنے دوستوں اور

رفقاوں کو اعتماد میں لونگا جو بھی فیصلہ کرونگا، اپنے دوستوں اور رفقاء کی

مشاورت سے کرونگا، جن دوستوں نے میرے اور میرے بیٹے کی خاطر ہمارا

ساتھ دیا تھا اور دے رہے ہیں، انہی دوستوں کو ساتھ لے کر آگے چلے گے،

=-،-= کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، لیاقت خٹک

ایم این اے لیاقت خٹک نے مزید کہا کہ کارکن تیاریاں شروع کریں کیونکہ

تحصیل نوشہرہ سے احد خان خٹک تحصیل کا الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کہا

کہ انشاء اللہ تحصیل الیکشن میں اپنے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار

کریں گے، اس موقع پر احد خان خٹک، رحمان خٹک، خالد خان آفریدی، حسنین

خٹک اور معتصم بااللہ نے بھی جلسے سے خطاب کئے۔

پرویز خٹک کیساتھ صلح ، پرویز خٹک کیساتھ صلح ، پرویز خٹک کیساتھ صلح

پرویز خٹک کیساتھ صلح ، پرویز خٹک کیساتھ صلح

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply