پروگرام جیوندے وسدے لوک میں عثمان ڈارکی بزریعہ فون کال شرکت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(فلم رپورٹر رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام جیوندے وسدے لوک میں وزیر اعظم کے سپیشل اسسٹنٹ برائے امور نوجوانان اور ٹائیگر فورس کے انچارج عثمان ڈار پروگرام میں بزریعہ فون کال شریک ہوئے اور انھوں نے ٹائیگر فورس اور احساس پروگرام کے حوالے مفصل گفتگو سامعین تک پہنچائیں ان کا کہنا تھا کہ اب تک 8لاکھ سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کے لئے رجسٹر ہوچکے ہیں

جبکہ صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر اور بیت المال محمد اجمل چیمہ نے بیت المال پنجاب کے ادارے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر آگاہ کیا ۔اس پروگرام کے میزبان آ شر ندیم اورمدثر قدیر تھے۔ پروگرام کی خاص بات اس میں شامل صوبائی حکومت کے ترجمان برائے کرونا پروفیسر ڈاکٹر فرید الظفر کی سرائیکی زبان میں موضوع کی مناسبت سے گفتگو تھی جس میں انھوں نے خصوصی طور پر ریڈیو پاکستان ملتان،بہاولپور اور دیگر وسیب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سامعین مخاطب کرتے ہوئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

،پروگرام کے اختتامی مراحل میں صوبے کے سینئر طبیب، صوبائی حکومت کے ترجمان برائے کرونا اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی شمولیت نے خوش گوار احساس پیداکیا انھوں نے شہر میں بنائے گئے قرطینہ کیمپوں اور حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کا مفصل احاطہ اپنی گفتگو میں کیا۔ صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply