کراچی، ڈاکو کا دوران ڈکیتی دکاندار سے دلچسپ مکالمہ اور عمران خان

وزیر اعظم نے تمام تقریبات ،پروگراموں میں اردو زبان استعمال کرنے کی ہدایت کردی

Spread the love

پروگراموں میں اردو زبان

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے

میری تمام تقریبات اور پروگرامات میں اردو زبان استعمال کی جائے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری

اعلامیے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں

شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں اور

افراد کو وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر

اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر لکھا کہ وزرا اور

سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام و تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام

تک پہنچائیں۔ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبا ن نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں اور

وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر نشر ہوں، تو وہ ہماری قومی زبان

اردو میں ہوں۔قومی زبان ہمارا فخر ہے اور جب دوسرے ممالک اپنی اپنی قومی زبان استعمال کرتے

ہیں تو ہم کیوں نہیں؟

پروگراموں میں اردو زبان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply