Saad-Rafique

پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں ہمارا حق ہے، سعد رفیق

Spread the love

مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپنی سہولت کیلئے منی بجٹ لے کر آیا ہے،ملکی ریاستی اور سیاسی ادروں کو ملکر چلنا ہوگا، پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں ہے یہ ہمارا حق ہے، ڈیڑھ ماہ گزر چکا نیب ابھی تک کوئی بھی شواہد پیش نہیں کر سکا۔ ہفتہ کو لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں ہے یہ ہمارا حق ہے، پرویز مشرف کے دور میں بھی یہ جاری کیے جاتے تھے، پروڈکشن آرڈر کا اجرا بند کرانے سے متعلق بات نعیم الحق کی ٹویٹ نہیں بلکہ وزیراعظم کا موقف ہے۔ یہ غیر جمہوری رویہ ہے، انہوں نے یہ ٹویٹ کرکے اپنی پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔اپنے خلاف ریفرنس سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے لیکن نیب ابھی تک کوئی بھی شواہد پیش نہیں کر سکا۔

Leave a Reply