فخرکی محنت رائیگاں، پروٹنز کی گرین شرٹس کو شکست، ون ڈے سیریز کی برابر

فخرکی محنت رائیگاں، پروٹنز کی گرین شرٹس کو شکست، ون ڈے سیریز کی برابر

Spread the love

جوہانسبرگ (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پروٹنز گرین شرٹس ونڈے

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان

کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی، جوہانسبرگ

میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر

میزبان جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے 341 رنز کا

ہدف دیا، جواب میں قومی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا سکی-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ایڈن مارکرم نے

کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 55 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایڈن مارکرم 39

رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے، اس کے بعد ڈی کوک اور ٹمبا باووما نے اپنی

ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، ڈی کوک 80 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو اسوقت جنوبی

افریقا کا سکور 169 تھا جبکہ پروٹیز کے تیسرے آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی رسی وین

ڈر ڈوسن تھے جو 60 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ٹمبا باووما بھی شاندار بلے بازی کا

مظاہرہ کرنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور انہیں 92 کے انفرادی

سکور پر حارث رؤف نے آﺅٹ کیا، ڈیوڈ ملر نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی صرف

27 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیم کا سکور چھ وکٹ پر 341 رنز تک پہنچا دیا-

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان کی جانب سے حارث رﺅف نے 3 جبکہ شاہین آفریدی، محمد حسنین اور

فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،341 رنز کے جواب میں میں پاکستان

کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کے سوا کوئی کھلاڑی حریف بولنگ کے سامنے نہ

ٹھہر سکا، ایک اینڈ پر فخر تھے تو دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں اورفخر

نے کیریئر کی پانچویں سینچری مکمل کی، 205 رنز پر پاکستان کے 7 بیٹسمین

پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد بھی فخر زمان سب کیلئے امید کی کرن بنے رہے

لیکن بد قسمتی سے وہ 193 کے انفرادی سکور پر رن آﺅٹ ہو گئے، مین آف دی

میچ فخر نے 155 گیندوں پر 18 چوکے اور 10 چھکے بھی لگائے، بابراعظم 31

رن کیساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ جنوبی افریقا نے میچ 17رن سے جیت کر

سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی، سیریز کا آخری میچ بدھ کو کھیلا جائیگا۔

پروٹنز گرین شرٹس ونڈے

Leave a Reply