پرتھ ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

Spread the love

بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں کم از دو تبدیلیاں لازمی کرنا ہوں گی کیوں کہ آف سپنر روی چندرن ایشون اور مڈل آرڈر بلے باز روہت شرما بالترتیب سائیڈ اور کمر کی انجری کے باعث جمعے سے پرتھ میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے ہیں جب کہ پریکٹس میچ کے دورا ن ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے اوپننگ بلے باز پرتھوی شا ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔لیفٹ آرم سپنر روندرا جدیجہ اور فاسٹ بائولرز امیش یادو اور بھونیشور کمار کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ13کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply