پرتھ ٹیسٹ:بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آسٹریلیا نے بھارت کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے ۔کینگروز نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا ،جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔کھیل کے آخری روز بھارت نے 112 رنز 5 وکٹوں کے نقصان نے اننگز دوبارہ شروع کی تو 5 کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 28 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ہانوما ویہاری 28، رشبا پانت 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اومیش یادیو 2، ایشانت شرما اور جیسپرت بمبرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 3،3 جبکہ جوش ہیزلی وڈ اور پیٹ کمنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نیتھن لیون کو ‘مین آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 326 اور دوسری میں 243 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 283 اور دوسری میں 140 رنز بناسکی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply