میانمار میں فوجی حکومت

میانمار ،پرتشدد مظاہرے جاری، مارشل لاء کا دائرہ بڑھا دیاگیا

Spread the love

پرتشدد مظاہرے جاری

ینگون (جے ٹی این آن لائن نیوز) میانمار کی فوج نے ملک میں جاری پر تشدد مظاہروں کے باعث

مارشل لاء کا دائرہ بڑھادیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری

احتجاج میں 15 مارچ کا دن خونریز رہا جس روز احتجاجی مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے کریک

ڈاؤن کیا اور فورسز کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ زیادہ تر ہلاکتیں ینگون شہر سے

رپورٹ ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج میں شامل عوام

آنگ سان سوچی کی رہائی اور فوجی حکمرانی کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

فوج نے پرتشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون کے مزید دو

اضلاع میں مارشل لاء نافذ کیا ہے جبکہ شہر میں ہونیوالے مظاہروں کے دوران چینی کاروباری

مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اسکے علاوہ منڈالے کے بھی کئی علاقوں میں مارشل لا ء نافذ کیا گیا ہے

جس کے بعد اب مظاہرین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔ مارشل لا ء نافذ کیا گیا ہے

جس کے بعد اب مظاہرین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔

پرتشدد مظاہرے جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply