0

پرامن ہمسائیگی کیلئے پاکستان کا بڑا فیصلہ، بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی

Spread the love

پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرْامن ہمسائیگی کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 قیدی راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں، انہیں قونصلر رسائی دینے کا اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے فائدہ مند ہوگا اور امید ہے بھارتی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دے گا۔

Leave a Reply