سمجھوتہ نہیں ہو سکتا

پرامن افغانستان خطے کیلئے اہم ، مسئلے کے سیاسی حل کے خواہاں ہیں، عمران خان

Spread the love

پرامن افغانستان اہم

تاشقند (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان

تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت

ہے، افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے، ہم افغانستان کے پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں ،

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں اقتصادی انقلاب آئے گا، پاکستان

وسطی ایشیاء ریاستوں سے منسلک ہو گا۔جمعرات کو وزیراعظم عمرا ن خان نے پاک ازبک بزنس

فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند

ہوتا ہے۔قبل ازیں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان کے دو

روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند میں وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان پاکستان بزنس فورم

کاافتتاح کیا اور ازبکستان سے تجارتی تعلقات کو مزیدفروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقر

یب میں ازبکستان کے وزیر اعظم عبداﷲ اروپوف نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں100سے زیادہ

پاکستانی اورازبک کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا بزنس

فورم دونوں ممالک کے کاروباری افراد کیلئے اہم موقع ہے۔ وزیراعظم نے کمپنیوں کے درمیان

کاروباری معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے رابطوں کے ذرائع

بڑھاناہونگے، پاکستان بندرگاہوں سے نقل و حمل میں آسانی پرکام تیزکرچکا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم

عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے تو انہیں پروقار استقبالیہ تقریب میں گارڈ

آف آنر پیش کیا گیا،ازبک فوج کے دستے نے سلامی دی۔ پاکستان اور ازبکستان کے قومی ترانے

بجائے گئے۔ بعد ازاں ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔دورے کے

دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی

متوقع ہیں۔

پرامن افغانستان اہم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply