پرامن افغانستان، اسلام آباد، بیجنگ اور کابل سہ فریقی مذاکرات آج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج بروز ہفتہ 15 دسمبر کابل میں ہونگے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے کابل پہنچ گئے ،تینوں ممالک کے مابین وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونےوالے مذاکرات میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔سہ فریقی مذا کرات کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کا مستقل حل تلاش کرنا ہے، مذاکرات کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کا یہ دوسرا دور ہو گا، تینوں ممالک کا پہلا مذاکرا تی دور گزشتہ سال بیجنگ میں ہوا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply