پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم کے شعبہ میں بھرپورکردار ادا کیا ، شفقت محمود

Spread the love

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں نے تعلیم کے شعبے میں بھرپور کردار ادا کیاہے، پاکستان کے جو بچے اسکول نہیں جا رہے ان کو تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لاہور میں واقع ایک نجی اسکول کے اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کی اور وہاں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنا ہے،ا سکولوں سے باہر بچوں کو درسگاہوں تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کی ضرورت ہے،اس وقت دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے بنیادی تعلیم پر توجہ ہی نہیں دی۔

Leave a Reply