Millions of Muslims are Performing Hajj at Bait Ullah Macca

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ آج اتوار کو بھی جاری، پاکستانی کمپنیوں کیلئے ای گیٹ دوباہ کھول دیا گیا

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن رپورٹر)

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ آج اتوار چھٹی کے روز بھی جاری رہے گی،عازمین

حج کی سہولت کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر نے اتوار کو دفاتر

کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی میعاد 10

فروری 2020ء تک ہو تو حج درخواست دی جا سکتی ہے، وزارت مذہبی امور نے

صرف رجسٹرڈ اور منظم کارڈ ہولڈر سے بکنگ کروانے کی اجازت دی ہے،نان

رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کو پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ سے روک دیا گیا ہے،

ایسے افراد کو بینر لگانے اور اشتہار دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ دوسری

طرف موسسہ جنوبی ایشیاء نے پرائیویٹ حج سکیم کی پاکستانی کمپنیوں کے لیے

ای (E) گیٹ دوبارہ کھول دیا، مکتب سمیت دیگر معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے

ایسا کیا گیا ہے جن کمپنیوں کے مکتب فائنل نہیں ہوئے وہ فوری طور پر فائنل کر

سکتے ہیں۔

Leave a Reply