پتھری نکالنے کا ’’دم‘‘ لال حویلی میں کیا جاتا ’’بلو رانی‘‘ 2دن میں معافی مانگ لے اسی میں فائد ہ ہے،شیخ رشید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،پاکستان میں دم کرانے سے پتھری نکل آتی ہے اور یہ کام لال حویلی میں تسلی بخش کیا جاتا ہے ،بلاول کو وارننگ دے رہا ہوں مجھ سے معافی مانگ لے اس میں ان کی بھلائی ہوگی ۔پیر کے روز وفاقی وزیرر شیخ رشید احمد ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچے جہاں پر صحافیوں کے سوالات کے مختصر جواب دیئے ،جب ان سے پوچھا گیا کہ نواز شریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی ہوئی جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بیماری نہیں ہے اس کے لئے لندن جانے کی ضرورت نہیں بلکہ لندن کے شہری پاکستان کر پتھری نکلواتے ہیں ،پاکستان میں گردے سے پتھری نکالنے کاکام ’’دم‘‘ سے کیا جاتا ہے ،شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف چاہئیں تو لال حویلی آ جائیں گے یہاں پر گردے سے پتھری نکالنے کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ بلو رانی سے کہا کہ وہ معاف مانگ لیں اسی میں انکا فائدہ ہے ،شیخ رشید ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں بلاول کو 2 دن سے وارننگ دے رہا ہوں وہ ٹویٹ کے ذریعے نہیں بلکہ میرے سامنے آکر معافی مانگے اس میں بلاول کی اپنی بھلائی ہے وگرنہ اس کی سیاست کو داغدار کر کے اس کو گھر تک چھوڑ کر آئوں گا۔نارووال سے نامہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین نارووال اسٹیشن پر آمد،بینڈ باجے اور پھولوں کی پتیوں نچھاور کرکے والہانہ استقبال،وفاقی وزیر نے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واہگہ باڈر سے انڈیا تک ٹرین چلانے کیلئے ہم تیار ہیں انڈیا بھی واہگہ باڈر سے ریلوے لائن بچھانے کا کام شروع کرے ہم بھی اس حوالے سے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کرتار پور ریلوے سٹیشن کو باباجی گرونانک اور سکھوں برادری کی سوچ کے مطابق ماڈل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ریلوے کے پاس ابھی کوچز نہیں ہیں اس سلسلہ میں آج ٹینڈر کیا گیا ہے انشاء اللہ بہت جلد لاہور سے نارووال سیالکوٹ راولپنڈی ریل چلا دی جائے گی ،نارووال چک امرور ریلوے ٹریک کو بھی ترجیحی بنیادوں پر چلانے کا وعدہ کیا اس موقع پر سابق ضلع ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کرنل (ر) جاوید صفدر کاہلوں،ذوالفتار مہیس،عوامی مسلم لیگ ضلع نارووال کے صدر اعظم انصاری، انجمن شہریاں کے عہدداراناں شیخ ثائر علی،طارق محمود اپل،عارف محمود اپل ،عبدالوحید بٹ اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں۔

Leave a Reply