پب جی گیم پابندی
Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) پب جی گیم پابندی

لاہورہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پرپابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائرکردی گئی ہے ،

درخواست میں وفاقی حکومت ، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار تنویر احمد

کے وکیل ندیم سرور نے موقف اختیارکیاہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی

ہلاکتیں ہو چکی ہیں، لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں

کو قتل کیا، پب جی کے استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق

ہورہے ہیں، پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے،انڈیا میں آن

لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کئے گئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ

آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیاجائے۔وکیل نے موقف اختیارکیا کہ

پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پب جی کے استعمال سے

نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں، پاکستان میں آن لائن کو

ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے،،عدالت سے استدعاہے کہ آن لائن گیم پب جی

پر فوری پابندی عائد کرنے کی جائے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: