پا ک بھا رت کشید گی ، سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند ، پیر سے چلے گی، شیخ رشید

Spread the love

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین فوری طور پربند کردی گئی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت روانگی منسوخ کردی گئی ،ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے،ریلوے شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن میں سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے اٹاری، بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے، شیڈول کے تحت پیراور جمعرات سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کے لیے مختص دن ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے لاہور سے 45مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی تھی،سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب بند کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دوستی بس میں 42 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن صرف 3 مسافر امیگریشن کلیئر ہونے کے بعد بھارت روانہ ہوئے جب کہ بھارت کی طرف سے بھی دوستی بس پاکستان آنے کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔وزیر ریلو ے شیخ رشید کا کہنا ہے مودی نے الیکشن میں فائدے کیلئے اقدام کئے، جنگ نہیں چاہتے، کشیدگی کم کرنی چاہیے، احتیاطی طور پر سمجھوتا ایکسپریس نہیں چلائی، پیر سے سمجھوتہ ایکسپریس چلے گی،وزیر ریلوے نے جمعرات کواسلام آبادمیںاپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ہماری پاک فضائیہ کا صلاحیتوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، کل کے جواب کے بعد بھارت کی ایئر فورس کو سانپ سونگھ گیا، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہمیں کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں آرمی چیف نے کہا جنگ مسئلے کا حل نہیں، وزیر اعظم نے کہا ہم تحقیقات کیلئے تیار ہیں، اگرجنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ تاریخ کا دھاوا اور دائرہ بدل جائے گا اور لہریں قہر میں بدل جائیں گی، انڈیا کی لڑائی انڈیا کا اینکر لڑ رہا ہے، انڈیا میں فوج اور ایئر فورس نہیں لڑ رہی نہ لڑنے کی خواہش رکھ رہی ہے، کل کے واقعے کے بعد بھارتی اینکرز کا مورال ڈاون ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان اگر پاکستان کی طرف آیا تو پاکستان کی لہریں قہر بن کر ان پر ٹوٹ پڑیں گی۔

Leave a Reply