پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی تبصرہ مضحکہ خیز، پاکستان
Spread the love

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاک چین مشترکہ اعلامیہ

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارت کے مضحکہ خیز تبصرے اور

اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے

کہا ہے کہ بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کی حمایت کر کے بدامنی پھیلانے

میں بھارت ملوث ہے، مقبوضہ کشمیرپر بھارت کے بے بنیاد دعوے حقائق بدل

سکتے ہیں نہ تنازع کی قانونی حیثیت ، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کبھی تھا نہ

کبھی ہو گا۔

=-= پاکستان بھر سے مزید اہم خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

بھارتی وزارت خارجہ کے تبصرے غیرضروری اور مضحکہ خیز ہیں، پاکستان

نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی مہم کے ناقابل تردید ثبوت شیئرکیے۔

بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کی حمایت کر کے بدامنی پھیلانے میں بھارت

ملوث ہے، کلبھوشن زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت تخریبی سرگرمیوں

کی سرپرستی کررہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرپر بھارت

کے بے بنیاد دعوے حقائق بدل سکتے ہیں نہ تنازع کی قانونی حیثیت کو تبدیل کیا

جا سکتا ہے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کبھی تھا نہ کبھی ہو گا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھارت قابض قوت ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،

غیرقانونی اقدامات کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش

ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کیا

ہے۔ پاکستان بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ہر ممکن

حمایت جاری رکھے گا، بھارت جھوٹے اور گمراہ کن دعوﺅں کا سہارا لینے کے

بجائے کشمیر پراپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔ بھارت 5 اگست 2019ء کے غیر

قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور کشمیریوں کو آزادانہ

حق خودارادیت کا استعمال کرنے دے۔

پاک چین مشترکہ اعلامیہ ، پاک چین مشترکہ اعلامیہ

=-= ہماری نئی نیوز ویب سایٹ جتن پی کے ضرور ” وزٹ ” کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: