0

پاک پتن،مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آئے 2بھائیوں سمیت3افراد ہلاک

Spread the love

تاریخ پیشی پر آئے ہوئے دو بھائیوں پر مخالفین کی فائرنگ سے وکیل کے منشی سمیت تینوں موقعہ پر جاں بحق مخالفین نے حملہ احاطہ کچہری کے اندر کیا قتل ہونیوالے دونوں بھائی ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ پاک پتن میں خوف اور دہشت کی علامت تھے ان پر قتل اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات تھے یہ بھتہ لینے میں بھی مشہور تھے مخالفین کی فائرنگ سے انکے وکیل کا منشی یوسف بھی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا لاشیں احاطہ کچہری کے اندر موجود ہیں پولیس واقعہ کے بعد فوری موقع پر نہ پہنچ سکی جبکہ وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر پولیس کی چیک پوسٹ اور چند سو گز کے فاصلے پر متعلقہ تھانہ فرید نگر موجود ہے مخالفین فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ڈسٹرکٹ باراایسوسی ایشن کی طرف سے منشی کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کچہری کی موثر سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے قتل ہونے والے دونوں بھائی قتل ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر تھے پولیس کے مطابق ان کے خلاف اغوا قتل ڈکیتی زیادتی اور بھتہ خوری کے 70 مقدمات رجسٹرڈ تھے۔

Leave a Reply