پاک ویک ویکسین

پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے

Spread the love

پاک ویک ویکسین

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے

حوالے کر دی گئی۔ ذرائع این آئی ایچ کے مطابق قومی ادارہ صحت کی تیار کردہ پاک ویک کورونا

ویکسین سنگل ڈوز ہے اور کھیپ 1 لاکھ 91 ہزار ڈوز پر مشتمل ہے۔ پاک ویک کی کھیپ مکمل طور پر

پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے جو کل سے استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔ پاک ویک کورونا

ویکسین کی پھلی کھیپ استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد

جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ

کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3

لاکھ 45 ہزار 900، سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 76، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 759،

بلوچستان میں 27 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 19، اسلام آباد میں 82 ہزار 596 جبکہ آزاد

کشمیر میں 20 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب

تک 9 لاکھ ایک ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 961 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس

سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 729، سندھ میں 5 ہزار 418،

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 308، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 307، گلگت بلتستان میں 111

اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا

پاک ویک ویکسین

Leave a Reply