شہروں میں فوج ظلب

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

Spread the love

پاک فوج کی مدد

اسلام آباد،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا

وباء کی چوتھی لہر کے پیش نظر ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مد د لینے کا

فیصلہ کر لیا ، کورونا کاپھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ

جاری رہیگا جبکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے این سی

او سی کی ہدایت پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا، یکم اگست سے

اندرون ملک ہوائی سفر اور عید الاضحی کے موقع پر سیاحتی مقامات پر جانیوالے افراد کیلئے بھی

ویکسین لازمی شرط ہوگی ۔دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 21 افراد

جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 618 ہوگئی، جبکہ ایک ہزار 590نئے مریض

رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہوگئی۔ملک بھر میں

اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

43 ہزار 790 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ

2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ منگل کے روزاسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا بیرون ملک پھنسے

پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے فلائٹ آپر یشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی

2021 سے ہو گا، یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے بھی ویکسین لازمی شرط ہوگی۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاکستان آرمی سے مدد لینے لینے کیساتھ ساتھ انسدادکورونا

کیلئے ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا

گیاکورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر اسلام آباد ، ملتان ، پشاور، گجرانوالہ میں انتظامیہ نے

کریک ڈاؤن کرکے ہوٹلوں کو سیل، ویکسی نیشن اور ماسک کے بغیر سٹاف اور وزیٹرز کی

موجودگی پر انتباہی نوٹس جاری کر دیئے ۔این سی او سی نے یہ بھی بتایاپاکستان نے 2 کروڑ سے

زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد

کو کرونا ویکسین لگائی گئی، جبکہ یکم جولائی سے اب تک 40 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا

چکی ہے ۔دوسری طرف مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں

ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں نادرا دفاتر ویکسین نہ لگوانے والوں کو کوئی سہولت فراہم نہ

کریں ،نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹر یشن اتھارٹی آفس میں داخلے کیلئے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ

لازم قرار دیدیا گیا۔ بغیر ویکسین کے افراد کو نادرا آفس میں داخل نہ ہونے دیاجائے ، تمام نادرا دفاتر

این سی او سی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں ۔دریں اثناء سول ایوی ایشن اتھارٹی نے

بھارت سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پر پابندیوں

میں 31 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدا یت نامہ اور کیٹگری سی ممالک

سے پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سی کیٹیگری میں بھارت، بنگلہ دیش،

انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں۔سی کیٹگری ممالک سے صرف

پاکستانیوں کو وطن آنے کی اجازت ہوگی، تاہم پاکستانیوں کیلئے روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا

ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ان مسافروں کا پاکستان کے ایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی

کیا جائے گا۔گزشتہ روز لاہور میں کورونا وائرس سے مزید 6 اموات ہوئیں جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں

کے دوران 89 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے کہا صرف

ویکسی نیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم ڈیلٹا کیخلاف مؤثر علاج ہے۔پنجاب بھر میں کورونا کے

200 مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 509 ہو گئی ہے۔

صوبہ بھر میں موذی وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں ہوئیں ۔پنجاب بھر کے شہروں میں کورونا مثبت

کیسز کی مجموعی شرح ایک اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3

اعشاریہ 4، رحیم یار خان میں ایک اعشاریہ 7 فیصد، سیالکوٹ میں صفر اعشاریہ 7، بہاولپور میں

ایک اعشاریہ ایک اور مظفر گڑھ میں 2 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

پاک فوج کی مدد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply