0

پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ، جنرل باجوہ

Spread the love

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کےلئے کام کیا ہے،دفاع وطن اور کسی بھی مہم جوئی کےخلاف پوری طرح تیار ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم میں لائن آف کنٹرول کے ماحول میں کی گئی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔جنگی ماحول میں منعقد مشقوں میں ٹینک، ٹینک شکن ہتھیار، آرٹلری اور فضائیہ کے طیاروں نے حصہ لیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کےلئے کام کیا ہے اور پاک فوج دفاع وطن اور کسی بھی مہم جوئی کیخلاف پوری طرح تیار ہے۔

Leave a Reply