91

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر ایک اور بھارتی جاسوس کوآرڈ کاپٹر مار گرایا

Spread the love

راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے کنٹرول لائن پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے بھارتی جاسوس کوآرڈ کاپٹر کو مار گرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کوآرڈ کاپٹر جاسوسی کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں 600 میٹر تک اندر آیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات روایت ، فضائی حدود اور 2003ء کے جنگ بندی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کیساتھ سنگ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ہر دم تیاراور چوکنا پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے،سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے تھے، اس میں پہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔بعدازاں ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں