پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی، 2 جوان وطن پر قربان 0

پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی، 2 جوان وطن پر قربان

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این پاکستان آن لائن نیوز) پاک فوج نے افغان

افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں

پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے، جبکہ پاک فوج جوانوں نے بروقت جوابی

کارروائی کر کے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے

شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی ضلع کرم کے علاقے میں

افغان دہشت گردوں نے 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر

باڑ عبور کرکے ارض پاک میں دراندازی نے کی کوشش کی، جس پر پاک فوج

نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے سرحدی

خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے

میں قبائلی ضلع کرم کے رہائشی 24 سالہ لانس نائیک اسد اور لکی مروت کے

رہائشی 21 سالہ سپاہی آصف شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے پاکستان کے

خلاف دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرز مین کے استعمال کی شدید مذمت

کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ پاکستان کے خلاف

اس طرح کی دراندازی کسی صورت نہ ہونے دے۔ پاک فوج دہشت گردی کے

خطرے سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے اور بہادر جوانوں

کی شہادت اس عزم کی مزید پختگی کا اظہارہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ

افغان طالبان کی عبوری حکومت عالمی برادری کیساتھ کئے گئے معاہدوں میں

دہشت گرد تنظیموں اور شرپسند گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور

انہیں ہمسایہ ممالک سمیت دنیا بھر کے ممالک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہ

ہونے دینے کی یقین دہانی کرا چکی ہے، ایسے میں پاک افغان سرحد پر دہشت

گردوں کی مزموم کارروائیاں خود ان کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گی- بیان میں

اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت مستقبل میں

ایسی دہشتگرد کارروائیاں کسی صورت نہیں ہونے دے گی-

پاک فوج نے افغان ، پاک فوج نے افغان ، پاک فوج نے افغان ، پاک فوج نے افغان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply