LOC, Army Chief General Qamer Javed Bajwa Address to Army men. 141

پاک فوج ملکی دفاع، سکیورٹی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جنرل باجوہ

بہاولپور (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع،

سکیورٹی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ان

خیالات کا اظہار سپہ سالار نے بہاولپور کے قریب سٹرائیک کور کے دورے کے موقع پر کیا،اس

سعودی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈرجنرل احمد بن عبداللہ بھی موجود تھے ،دورے میں آرمی چیف نے

ٹرانسفرنٹیئر حملوں کے حوالے سے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے

شرکا کی جانب سے صلاحیتوں کے شاندار مظاہرے کو سراہا اور سعودی عرب کی فورسز کی

شرکت اور بہترین تربیت کو بھی سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر سینئر

کور کمانڈر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلیو ایشن سمیت سیئنر افسران نے شرکت کی،اس موقع پر

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سٹرائیک کور کا جنگ کے دوران فیصلہ

کن کردار ہوتا ہے، اس طرح کی مشقیں اعتماد میں اضافے اور اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا سبب

ہوتی ہیں، پاک فوج کا جوان سے جنرل تک ہر اہلکار بہترین تربیت یافتہ اور جنگ میں آزمایا ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں