101

ایل او سی پربھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا جواب، متعدد سورما جہنم واصل

راولپنڈی (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج جواب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر اشتعال انگیزی کی گئی- جس کا بر وقت اور بھر پور جواب دیا گیا اور متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیئے ہیں۔ مزید پڑھیں

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کی طرف سے ایل او سی پر دیوا سیکٹر پر اشتعال انگیزی کی گئی جسکا بر وقت جواب دیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں بھارتی پوسٹیں تباہ اور متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی میڈیا وادی نیلم اور کیرن وادی پر گولہ باری کا پروپیگنڈا کر رہا ہے حالانکہ وادی نیلم اور کیرن وادی میں فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔

Leave a Reply