کرونا سے مزید 70 اموات،4825 نئے کیس رپورٹ، 16 شہروں میں فوج تعینات

کرونا سے مزید 70 اموات،4825 نئے کیس رپورٹ، 16 شہروں میں فوج تعینات

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاک فوج تعینات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل

بابر افتخار نے کہا ہے کہ کرونا کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لئے16

شہروں میں فوج تعینات کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج نے اس بار بھی انٹرنل

سیکیورٹی الاونس نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میجر

جنرل بابر افتخار نے کہا عالمی وبا کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش

نظر ملک کے 16 متاثرہ شہروں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے، پاکستان میں

کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر جاری ہے جس سے روز بروز اموات کی

شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، پاک فوج کے جوان ملک کے دیگر قانون نافذ کرنے

والے اداروں کی بھرپور مدد کریںگے، دوسری طرف پاک فوج نے کرونا ایس او

پیز پر عملدرآمد کے لئے شاہراہوں پر گشت شروع کر دیا- پاک فوج کی گشت پر

مامور گاڑیوں پر کرونا سے بچاﺅ کے لئے” کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں

ساتھ دیں، خود بھی بچیں ملک کو بھی بچائیں “ اور آگاہی پر مبنی دیگر تحریریں

بھی آوایزاں کی گئی ہیں۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سندھ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ وزیراعلیٰ

سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں

سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹریز

اپنا ضروری سٹاف دفاتر میں بلائیں گے اور باقی تمام سٹاف گھروں سے کام کرے

گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں ریسٹورینٹس میں اندر اور باہر ڈائننگ

بند کی جائیگی تاہم ٹیک اوے اور ڈلیوری کھلی رہیں گی جبکہ شاپنگ سینٹرز شام

6 بجے کے بعد بند کیے جائیں گے تاہم کرونا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹیں مکمل

بند کی جائیں گی۔ جیلوں میں ملاقاتیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دفاتر

میں پبلک ڈیلنگ پرپابندی عائد کردی گئی ہے اور دفاتر کے اوقات صبح 9 سے

دوپہر 2 تک ہوں گے، ہسپتال تمام پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تمام سکولز،

کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 29 اپریل سے

بند کر دیا جائے گا۔ لوگوں نے ذمہ داری سے کام نہ لیا تو حکومت سخت فیصلے

کرے گی۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس

سے 70 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی ہے،

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں 40 سال سے اوپر کے افراد

کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا کل سے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ 40 سال یا اس

سے اوپر کی عمر کے افراد کو فوری رجسٹریشن کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں،

50 سال سے اوپر کے افراد کی واک ان ویکسین کل سے شروع ہوگی۔

پاک فوج تعینات

Leave a Reply