0

پاک فوج اور ریسکیو کاکامیاب آپریشن، نتھیا گلی میں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا

Spread the love

سیاحوں کی رات گئے میڈیا کے ذریعے اپیل پر آئی ایس پی آر نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے نتھیا گلی میں پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال کر مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔گزشتہ شب نتھیا گلی اور مری کے درمیان شدید برفباری کے بعد سیاحوں کی متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جس سے درجنوں افراد محصور ہوکر رہ گئے۔ سیاحوں نے میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کی جس پر پاک فوج کے شعیہ تعلقات عامہ فوری طور پر حرکت میںآیا اور ریسکیوآپریشن کا انتظام کرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سخت موسم اور شدید برفباری کے باوجود صبح سوا تین بجے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ جس میں پاک فوج، فضائیہ کی کوئیک ریسپانس فورس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران نتھیا گلی کی سڑک پر برف میں پھنسے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور انھیں مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply