0

پاک فوج آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 بھی شامل

Spread the love

پاک فوج کے آرٹلری کور کے کثیر الجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ کو شامل کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے اے 100 راکٹ کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔ راکٹ 100 کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ راکٹ کی آرٹلری کور میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا میں سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مقامی سطح پر اے 100 راکٹ تیار کیا جو بلاشبہ پاک فوج کی دفاعی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا، ہم مسلح افواج کی قوت میں اضافے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ وہ درپیش چیلنجز سے نمٹ سکیں۔ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ عرصے میں متوازن پیش رفت برقرار رکھی ہے اور دفاعِ پاکستان میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے 100 راکٹ میں ملٹی پل لانچ سسٹم سے فائر کیا جا سکتا ہے اور سو کلومیٹر کی حد تک دشمن فوج کی صفوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔

Leave a Reply