پاک فضائیہ ائیر آفیسرز

پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرزکی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

Spread the love

پاک فضائیہ ائیر آفیسرز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر

وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دیدی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عمران سیف، ائیر

وائس مارشل حسین احمد صدیقی اور ائیر وائس مارشل زعیم افضل شامل ہیں۔ ائیر وائس مارشل

عمران سیف نے جون 1990 میں پاک فضائیہ کی ائیر ڈیفنس برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر

کے دوران آپ نے ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور آپریشنل ونگ کی کمانڈ کی، آپ نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ

سیکٹر اور ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ائیر ڈیفنس) کے طور پر

بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں

کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ائیر بیس کی

کمانڈ کی۔ آپ ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں ڈپٹی کمانڈنٹ بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ

میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے دسمبر

1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے

ایک فائٹر اسکواڈرن، کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نیائیر ہیڈکوارٹرز

اسلام آباد میں JF-17 پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر (آپریشنز) کیطور پر بھی خدمات

سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

پاک فضائیہ ائیر آفیسرز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply