پاک بھارت میچ آج، رمیز راجہ کی پیشگوئی، ساجد حسن پہاڑ پر دعائیں

پاک بھارت میچ آج،رمیز راجہ کی پیشگوئی،ساجد حسن کی پہاڑ پر دعا

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) پاک بھارت میچ آج

پاکستان، بھارت کے مابین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2021ء میں ٹاکرا آج ہو گا،

پاکستانی وقت کے مطابق دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ شام سات بجے شروع ہو

گا- اسے ایونٹ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ

بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور

بھارت کا میچ سُپر اوور میں جائیگا جس میں پاکستان کو فتح ہو گی۔

=–= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

چیئرمین پی سی بی نے یہ پیشگوئی نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں

شرکت کے دوران کی، جہاں وہ طالب علموں کے سوالات کے جوابات دے رہے

تھے۔ پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے

کہا کہ آج 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا اور پاکستان

جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر

ہوتا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ کا دباﺅ نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا

ہے، دباؤ لینے سے رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگے گی، اچھا کھیلا بھی نہیں

جائے گا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

قومی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ

سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی

ٹیم بنانا ہے کہ سب اس کی جیت کے لئے اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے

ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں، ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ہوتی۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد سیریز ری شیڈولڈ ہونے

کی خبر ملے گی، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے

میں پاکستان آ رہے ہیں۔

=-،-= سینئر اداکار ساجد حسن نے ٹیم کیلئے دعا کرنے پہاڑوں کا رخ کرلیا

پاکستان کے سینئر اداکار ساجد حسن نے آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے

کیلئے دعا کرنے کی غرض سے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔ ساجد حسن نے اپنے ویڈیو

پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت ہنزہ میں

ہوں اور یہاں پہاڑوں پر پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے مقابلے کیلئے

دعا کرنے آیا ہوں۔ اداکار نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو اتنی بری

طرح شکست دے کہ ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر کا مسئلہ آگے لے کر آئیں، بہت

مزے دار میچ ہے، جسے ہمیں کھیل کی طرح ہی لینا چاہیے۔ ساجد حسن نے

قومی ٹیم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں جو بھی

جیتے اسے مبارک باد دینی چاہیے، تاہم ہمیں اپنی ٹیم سے پُرامید بھی ہونا چاہیے

کہ وہ ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

پاک بھارت میچ آج ، پاک بھارت میچ آج ، پاک بھارت میچ آج ، پاک بھارت میچ آج

Leave a Reply