pakistan vs bangladesh 120

ٹی 20 سیریزکے فاتح پاکستان کا بنگلہ دیش سے تیسرا میچ جیتنا لازمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جتن آن لائن سپورٹس رپورٹر) پاک بنگلہ ٹی ٹونٹی

ٹی 20 انٹرنیشنل میں حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے تیسرا میچ جیتنا لازمی

پاکستان نے یوں دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا آخری میچ ( کل ) سوموار کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے تیسرے میچ میں بھی فتح حاصل کرنا ہو گا-

کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

پاکستان نے بنگلہ دیش کو3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت بنگال ٹائیگرز کو9 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی- پاکستان نے 137 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا- کپتان بابر اعظم 66 اور محمد حفیظ 67 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے- مزید پڑھیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مین آف دی میچ قرار

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی‘ محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں‘ شعیب ملک کے بعد حفیظ نے بھی کارکردگی دکھا کر ناقدین کے منہ بند کر دئیے۔ شاندار بلے بازی پر کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا- دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی ( کل ) کھیلا جائیگا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے تمام شعبوں میں بنگال ٹائیگرز کو آﺅٹ کلاس کر دیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 136 رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو ابتداءمیں ہی کامیابی دلا دی اور بنگلہ دیش ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد نعیم صرف پانچ کے مجموعی رنز پر کوئی سکور بنائے وکٹوں کے پیچھے کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

دوسری وکٹ 22 کے مجموعی سکور پر گری

بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 22 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب مہدی حسن محمد حسنین کی گیند پر شاٹ لگانے کی کوشش میں محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی لٹن داس ہیں جنہیں شاداب خان نے صرف 8 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگال ٹائیگرز کو چوتھا جھٹکا محمد حسنین نے اس وقت دیا جب سیٹ بیٹسمین عفیف حسین 86 کے مجموعی سکور پر 21 رنز بنا کر چھکا لگانے کی کوشش میں حارث رﺅف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

تمیم اقبال کی انتہائی ذمہ دارانہ اننگ، 53 گیندوں پر 65 رنز

ایک جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب تمیم اقبال نے انتہائی ذمہ دارانہ اور عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ 53 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنا کر عماد وسیم کی تھرو پر رن آﺅٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 126 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان محمود اللہ 12 رنز بنا کر حارث رﺅف کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے تمام باﺅلرز نے مجموعی طورپر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم محمد حسنین سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حارث رﺅف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے 137 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر17 ویں اوور میں پورا کرلیا

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کو پہلا نقصان احسان علی کی صورت میں 6 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب وہ 7 گیندوں پر بنا کوئی سکور بنائے شفیع السلام کی گیند پر محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ تاہم اس موقع پر سینئر بلے باز محمد حفیظ کھیلنے کیلئے آئے اور کپتان بابر اعظم کیساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ دونوں بلے بازوں نے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف آزادانہ سٹروکس کھیلے اور مطلوبہ 137 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ 67 جبکہ کپتان بابر اعظم 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاک بنگلہ ٹی ٹونٹی

Leave a Reply