پاک بحریہ کے پی این ایس خیبر اورپی ایم ایس ایس ژوب کا دورہ کویت

Spread the love

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس ژوب نے کویت کا دورہ کیا، دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افوج کے مابین موجودباہمی اشتراک کومزید مضبوط بنانا تھا۔پاکستان کے اس فلوٹیلا کے مشن کمانڈرپاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم تھے۔ جہازوں کا یہ دورہ خلیج ِعرب میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔کویت میں قیام کے دوران مشن کمانڈر نے پی این ایس خیبر اور پی ایم ایم ایس ژوب کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ کویت کی نیول فورسز کے ڈپٹی چیف، جنرل ادریس عبدالطیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول پاک بحریہ کے تربیتی اداروں میں کویتی بحریہ کے آفیسرز و سیلرزکی تربیت،پاکستان میں جہا ز سازی کے منصوبے اور پاک بحریہ اور کویت نیول فورسز کے درمیان مختلف شعبوں میں قائم تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی وفد نے کویت نیول فورسز کے جہاز ماسکان اور کویت نیول بیس بشمول کویتی شپ لفٹ سسٹم اور مینٹیننس سپورٹ ورکشاپ کا دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور کویت نیول فورسز کے مابین بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔پی این ایس خیبر پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کویت میں مقیم معروف عسکری اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ کویت آرمی کے کرنل خالد حسن القنداری نے کویتی مسلح افواج کی نمائندگی کی۔تقریب میںبُرکینافاسو،برونائی دارالسلام، بھوٹان،جاپان، کینیا،گیانا، لاﺅس، نائیجیریا، نیپال اور ہالینڈ کے سفراءنے بھی شرکت کی۔ترکی،چین اور مصر کے دفاعی اتاشی بھی تقریب میں موجود تھے۔

Leave a Reply