0

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی

Spread the love

پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندر سے شراب کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً20 ملین روپے ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزید قانونی کاروائی کے لیے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن زیرک منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور بہترین انٹیلی جنس کی بنا پر کامیاب رہا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے پْرعزم اور ہر لمحہ تیار ہے۔

Leave a Reply