sachi kahaniya jtnonline2

پاکپتن کا شقی قلب بھائی، منڈی بہاؤالدین کی بدنصیب ماں، بہاولپور کا درندہ

Spread the love

پاکپتن، منڈی بہاؤالدین، بہاولپور (جتن سچی کہانیاں) پاکپتن شقی قلب بھائی

پاکپتن کے نواحی گاﺅں 38 کے بی میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر

کے بہن کو قتل کر دیا، ضلع منڈی بہاﺅالدین میں مبینہ طور پر بیٹی نے رشتے کے

تنازع پر فائرنگ کر کے حقیقی ماں کو ابدی نیند سُلا دیا جبکہ بہاولپورمیں درجنوں

بچوں سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا-

=-،-= سچی کہانیوں کے عنوان کے تحت مزید (=-= سٹوریز =-=)

تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس حکام کے مطابق نواحی گاﺅں 38 کے بی میں

غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا، واقعہ تھانہ احمد یار

کی حدود میں پیش آیا، کچھ روز قبل نازیہ بی بی اپنے گھر سے کسی کے ساتھ

چلی گئی تھی، اہل خانہ کی جانب سے لڑکی کو بذریعہ پنچایت واپس لایا گیا تھا،

لیکن اندر ہی اندر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا تھا، بھائی غلام فرید نے

بہن کو سر میں فائر مار کر قتل کیا، ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،

تھانہ احمد یار پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

=-،-= منڈی بہاﺅالدین، رشتے کے تنازع پر بیٹی نے ماں کو قتل کر دیا

ضلع منڈی بہاﺅالدین میں مبینہ طورپربیٹی نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے

حقیقی ماں کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاﺅالدین کے علاقے قادر

آباد میں پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے رشتے کے تنازع پر ماں پر

فائرنگ کی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، ملزمہ موقع سے فرار

ہو گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے

جبکہ ملزمہ کی تلاش جاری ہے، خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال

منتقل کر دیا گیا۔

=-،-= بہاولپور میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنیوالا سفاک ملزم پکڑا گیا

بہاولپورمیں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا

گیا، پولیس کے مطابق بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد

کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، پولیس نے

جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کیا،

پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا

تھا اور اسی دوران جنسی ہوس پوری کرنے کیلئے بچوں کو ورغلا کر ان کو

گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر

فرار ہو جاتا تھا جبکہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات

درج تھے۔

پاکپتن شقی قلب بھائی ، پاکپتن شقی قلب بھائی ، پاکپتن شقی قلب بھائی ، پاکپتن شقی قلب بھائی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply