0

پاکپتن دربار اراضی معاملہ، نواز شریف نے جواب جمع کرا دیا

Spread the love

سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکپتن دربار اراضی کے غیرقانونی منتقلی کے معاملے پر بطور وزیراعلیٰ پنجاب جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادی،نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کویکطرفہ اوربدنیتی پرمبنی قراردیدیا اور عدالت سے جے آئی ٹی رپورٹ مستردکرنے کی استدعا کی ہے۔نوازشریف نے جواب میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نوازشریف کیخلاف جاری کردہ نوٹس خارج کرے،سابق وزیراعظم نے حسین اصغرکی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی پرسوال بھی اٹھادیئے ،نوازشریف کے جواب کیساتھ بیرسٹرظفراللہ کابیان حلفی بھی جمع ،جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حسین اصغرکی تیارکردہ رپورٹ میں جے آئی ٹی کاذکرنہیں،جے آئی ٹی کے ٹی اوآرزکی عدالت سے منظوری کابھی نہیں بتایاگیا،بظاہرلگتا ہے رپورٹ حسین اصغرنے انفرادی طورپرتیارکی۔واضح رہے کہ عدالت نے 27 دسمبرکوحسین اصغرکی سربراہی میں 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

Leave a Reply