پاکستا ن اور افغانستان کا قیام امن کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستا ن اور افغانستان نے خطے میں قیام امن کے لیے

باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے فروغ کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا

ہے ۔ پیر کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات کیلئے

افغانی وفد وزارت خارجہ پہنچا تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے افغانی وفد کا

استقبال کیا۔ پاکستان اورافغانستان کے مابین امن واستحکام کی حکمت عملی (اے پی

اے پی پی ایس) کے پہلا جائزہ اجلاس کی پاکستان کی جانب سے سیکریڑی خارجہ

سہیل محمود پاکستانی جبکہ افغانی نائب وزیر خارجہ ادریس زمان افغانستان کی

نمائندگی کر رہے تھے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مئی 2018 میں’ اے پی

اے پی پی ایس‘ کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان

مختلف شعبوں میں جامع اور ادارہ جاتی ’فریم ورک‘ کے نظم میں دوطرفہ تعاون

کو فروغ دینا تھا۔ ان مذاکرات میں ’سیاسی وسفارتی، دفاعی سطح پر تعاون، انٹیلی

جنس تعاون، معیشت اور مہاجرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فریقین نے

خطے میں قیام امن کے لیے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے فروغ کے لئے مل

کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ۔اس اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین طے پانے

والے امور پر، اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں فریقین

کا دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply